ابنا: حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی مقاومت ، دشمن کے اسلحہ اور مکر و فریب سے ہرگزخوفزدہ نہیں ہوگی اور اسلامی مقاومت حسینی(ع) ہے اورحسینی (ع) باقی رہےگی۔
انھوں نے کہا کہ لبنان کے عوام نے جس طرح 33 روزہ جنگ میں استقامت اور پائداری کا ثبوت پیش کیا اسی طرح وہ آئندہ بھی ثابت قدم اور استوار رہیں گے۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ہم محرم الحرام کے ان ایام اورروزعاشورا میں امام حسین علیہ السلام سے عرض کریں گے کہ ہم موجودہ سخت و دشوار شرائط میں دشمن کے ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں اور ہم تمام سخت و دشوار شرائط میں راہ حسین (ع) اہداف حسین(ع) اور کربلای حسین (ع) سے دور نہیں ہونگے اور ہم راہ حسین علیہ السلام میں ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کے لئے تیار ہیں ہم ہمیشہ حسینی (ع) باقی رہیں گے۔ ........ /169