ابنا: وزیراعظم گیلانی نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو نیٹو فورسز کی سرحدی خلاف ورزی اور بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاکستانی فورسز کے افسروں اور جوانوں کی شہادتوں پر حکومت عوام کے فوری ردعمل سے متعلق تفصیلی گفت گو کی ،ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے واقعہ پر گہرے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا اور حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات اور فیصلوں کی تائید کی ،وزیراعظم نے واقعہ کے علاوہ موجودہ ملکی سیاسی صورت حال پر بھی بات چیت کی۔ ........
/169