26 نومبر 2011 - 20:30

نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امام جمعہ کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کے حالات کو خراب کرنے اور مسلمانوں میں انتشار پھیلانے والے دشمنان اسلام کی حوصلہ شکنی کیلئے مسلمانوں میں بیداری اور اتحاد بہت ضروری ہے۔

ابنا: کوئٹہ کے امام جمعہ حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ سید ہاشم موسوی نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے محرم کی آمد کو نیکی کے جذبے اور انسانی اقدار کی طرف مائل ہونے کا مہینہ قرار دیا۔ انہوں نے بامقصد عزاداری کو سیدالشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے ہدف عالیہ سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور نفس امارہ سے لیکر ہر سطح پر ظلم کیخلاف آواز اُٹھانے کو حسینیت کا شاخصہ قرار دیا۔
علامہ سید ہاشم موسوی نے کوئٹہ کے حالات کو خراب کرنے اور مسلمانوں میں انتشار پھیلانے والے دشمنان اسلام کی حوصلہ شکنی کیلئے مسلمانوں میں بیداری اور اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا "کوئٹہ ہم سب کا گھر ہے اس گھر کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے۔ اُس گھر میں امن وامان کی بحالی ہم سب کا اولین فرض ہے۔ دشمنان اسلام شیعہ سنی فسادات بھڑکانے کیلئے پہلے شیعوں اور پھر سُنی علماء کو ٹارگٹ کرنے میں مصروف ہیں۔ تمام مسلمانوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ دشمنان اسلام کی سازشوں کی ناکام بنائیں اور کسی واقعہ کے بعد شرپسند عناصر سے ہوشیار رہیں، ورنہ اس گھر میں آگ لگنے کی صورت میں گھر کے تمام افراد کا نقصان ہو گا، انہوں نے کہا کہ مذہبی و قومی رواداری ہی قرآن و سنت کا اصل پیغام ہے۔
.......

/169