26 نومبر 2011 - 20:30

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری علامہ امین شہیدی نے کراچی میں لگائی جانے والی ایک سبیل پر دہشت گردوں کی فائرنگ کاور اس کے نتیجہ میں دو سکائوٹس کی شہادت پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورت حال خراب کرنے اور فسادات کی آگ بھڑکانے کی سنگین سازش قرار دیا ہے.

ابنا: انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا دہشت گردوں کو فی الفور قانون کی گرفت میں لےاور محرم الحرام کے دوران امن و امن کی صورت حال یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ، انہوں نے کہا کہ یکم محرم کو کراچی میں رونما ہونے والے اس افسوسناک واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، کیونکہ دہشت گردی کے اس سلسلہ کو اگر نہ روکا گیا تو یہ آگ پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے ، انہوں نے اس پات پر افسوس کا اظہار کیا کہ حکومت کی جانب سے محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرا ر رکھنے کی ٹھوس یقین دہانیوں کے باوجود دہشت گرد آزاد پھر رہے ہیں اور کسی بھی وقت معصوم شہریوں کو اپنی مذموم کاروائیوں کا نشانہ بنا سکتے ہیں اس لیے حکومت اس صور ت حال کے تدارک کے لیے عملی اقداماے اٹھائے ۔
......

/169