26 نومبر 2011 - 20:30

راولپندی پولیس نے پشاور موڑ کے نزدیک اسلحے سے بھرا ہوا ٹرک قبضے مین لے کر ٹرک میں موجود دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ٹرک سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا ہے،

ابنا: پولیس نے تھانہ ویسٹریج کی حدود میں معمول کی چیکنگ کے دوران پشاور موڑ کے نزیک ایک مشکوک ٹرک کی تلاشی تو اس سے کلاشنکوفیں، پستول ، بھاری مقدار میں بارودی مواد اور مختلف اقسام کی پچیس ہزار گولیاں بر آمد ہوئیں جس کے بعد پولیس نےٹرک کو قبضہ میں لے لیا اور ٹرک میں موجود دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق یہ اسلحہ اوربارود محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کے لیے راولپنڈی منتقل کیا جارہا ، پولیس نے گرفتار کیے جاے والے دونوں ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے اور ان سے تفتیش کی جارہی ہے ۔
........

/169