ابنا: کارل گولڈ نے کہا ہے کہ امریکہ نے، سعودی عرب سے تیل حاصل کرنے کی بنا پر آل سعود کے مجرمانہ اقدامات کی خبروں کو سنسر کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں امریکی سفیر کا دعوی ہے کہ سعودی عرب میں عوام تحریکیں نہیں چلا رہے ہیں جبکہ سب کو معلوم ہے کہ لوگ آل سعود کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ امریکی صحافی نے آل سعود کو پسماندہ ذہنیت کے حکمرانون سے تعبیر کیا اور کہا کہ یہ خاندان دقیانوسی خیالات کا حامل ہے اور اصلاحات کو برداشت نہیں کرتا۔ کارل گولڈ نے سعودی عرب میں خواتیں کے حقوق کی پامالی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی خواتین ووٹ ڈالنے اور گاڑی چلانے کا بھی حق نہیں رکھتیں۔انہوں نے کہا کہ آل سعود دیگر ملکوں میں دہشتگردوں کی بھر پور مدد کرتی ہے اور اپنی قوم کو بھی وحشیانہ طریقے سے کچل رہی ہے۔
ادھر سعودی عرب میں انقلابیوں نے کہا ہےکہ بیرون ملک سے ان کا کوئي رابطہ ہیں اور حکومت کا یہ الزام کہ شمالی علاقوں کے عوام کی تحریک بیرون ملک سے وابستہ ہے ایک بے بنیاد الزام ہے۔ یاد رہے حالیہ مظاہروں میں سعودی کارندوں کے تشدد میں پانچ افراد شہید اور دسیوں زخمی ہوئے ہیں۔ ......./169