25 نومبر 2011 - 20:30

ملتان… وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملک میں فوجی بغاوت کا امکان ہے نا ہی جوڈیشل بغاوت کا.

ابنا: فوج اور عدلیہ سمیت تمام ادارے جمہوریت کے حق میں ہیں۔ ملتان میں اپنے بیٹے کی دعوت ولیمہ کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ این آر او فیصلہ پر نظر ثانی کی اپیل ہمار حق تھا، اب بھی عدلیہ کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی بحالی میں ہم نے کرار ادا کیا،ان کی نیتوں پر شک نہ کیا جائے۔ سیاسی جماعتوں کے پاس ہمارا مینڈیٹ تسلیم کرنے کے سوا کوئی اور آپشن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ادارہ جمہوریت کو پٹڑی سے نہیں اتارنا چاہتا۔ نا فوجی بغاوت کا امکان ہے اور نا ہی جوڈیشل بغاوت کا۔ عدلیہ سمیت تمام ادارے جمہوریت کے حق میں ہیں۔  .......

/169