ابنا: پاکستان میں امریکی سفارتکاری کے لباس میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں پشاورموٹروے ٹول پلازہ پر امریکیوں کی گاڑی سے بھای مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گيا ہے ۔ذرائع کے مطابق پشاور میں امریکی قونصل خانے کی گاڑی اسلام آباد سے پشاور آرہی تھی جسے موٹروے ٹول پلازہ پرروک لیا گيا۔ ذرائع کے مطابق گاڑی میں صرف ڈرائیور ہے، جس کا تعلق نوشہرہ سے ہے۔ گاڑی میں 9 ایم ایم کلاشن کوف، پانچ میگزین اور تین بلٹ پروف جیکٹس بھی ملی ہیں با خبر ذرائع کے مطابق امریکہ پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے نت نئی سازشیں کررہا ہے دہشت گردوں کو سعودی عرب کے پیسے سے امریکی اسلحہ فراہم کیا جارہا ہے۔
........
/169