23 نومبر 2011 - 20:30

3 نومبر2011 کی رات کوعلمدارروڈ کوئٹہ پرسیکورٹی چیک پوسٹس پرشرپسندوں نے حملہ کردیا تھا یہ نجی چیک پوسٹس مومنین نے دہشت گردی کی روک تھام کے لئے بنائی تھی. شرپسندوں نے شیعہ نوجوانوں پرفائرنگ بھی کی تھی جسکے بعد شیعہ نوجوانوں ‌نے ان پر جوابی کاروائی کی جسکے نتیجے میں مخالف گروہ کا ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے.

ابنا: 3 نومبر2011 کی رات کوعلمدارروڈ کوئٹہ پرسیکورٹی چیک پوسٹس پرشرپسندوں نے حملہ کردیا تھا یہ نجی چیک پوسٹس شیعہ نوجوانوں نے دہشت گردی کی روک تھام کے لئے بنائی تھیں. شرپسندوں نے شیعہ نوجوانوں پر فائرنگ بھی کی تھی جس کے بعد شیعہ نوجوانوں ‌نے ان پر جوابی کاروائی کی جسکے نتیجے میں مخالف گروہ کے ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے. اس واقعے کے بعد پولیس نے بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدرسید محمد اشرف زیدی، میجرنادرعلی، حاجی قیوم علی چنگیزی، محمد علی لالا، طاہر حسین ایڈوکیٹ کیخلاف ایف آئی آر(FIR) کامقدمہ درج کیا تھا.

اس مقدمہ کیخلاف آج بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدرسید محمد اشرف زیدی، میجرنادرعلی،صدرہزارہ جرگہ حاجی قیوم علی چنگیزی، محمد علی لالا، طاہر حسین ایڈوکیٹ نے احتجاجاً گرفتاری پیش کی ہے جبکہ پولیس ان کوگرفتارنہیں کررہی ہے اور نہ ہی ایف آئی آر(FIR) کا مقدمہ ختم کیا جارہا ہے. اس موقع پر مظاہرین کی بڑی تعداد قائدآباد پولیس تھانے کے باہراحتجاج کررہی ہیں.........

/169