ابنا: شیعه علماء کونسل پاکستان نوابشاہ کی جانب سے مرکزی امام بارگاہ مدنی بازارمیں ایک عزادری کانفرنس منعقد کی گئی۔عزاداری کانفرنس سے شیعہ علماءکونسل صوبہ سندہ کے صدرعلامہ محمدباقر نجفی ،مولانامحمدعالم، محمدحسین چانڈیواوردیگرنے خطاب کیا۔علامہ محمدباقرنجفی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محرم الحرام مقدس مہینہ ہے اورعزادری امام حسین علیہ السلام ظالم کے خلاف نفرت اورمظلوموں کی حمایت کانام ہے۔انہوں نے کہاکہ دنیامیں اسلام کے سازشوں میں اضافہ ہورہاہے،مغرب بالخصوص امریکہ امت مسلمہ میں انتشار پھیلاکر ملت اسلامیہ کوکمزورکرناچاہتاہے ،انہوں نے کہاکہ ہرمسلمان کوہرمکتبہ فکرکا احترام کرنا چاہئے۔
شیعہ علماءکونسل کراچی سٹی کے صدر مولانا سید علی محمد نقوی نے کمشنر کراچی سے ملاقات کیشیعہ علماءکونسل کراچی سٹی کے صدر مولانا سید علی محمد نقوی نے کمشنر کراچی سے ملاقات کی.اس ملاقات میں ایام عزا کے مسائل پر گفتگو کی اور کمشنر کراچی سے احتجاج کرتے ہوئے فرمایااگر ہمارے بچے اسی طرح گرفتار اور قتل کئے جاتے رہیں گے تو شیعہ علماءکونسل کراچی سٹی حکومت اور پویس سے عدم تعاون کرے گی اور شہید تابش کے قتل کی ایف ،آئی، آر ،فاروقی اعوان کے خلاف کاٹی جائےگی اور شیعہ علماءکونسل کراچی سٹی کے صدر مولانا سید علی محمد نقوی نے مطالبه کیا که تمام بے گناہ اسیروں کو محرم سے پہلے رہا کیا جائے
۔۔۔۔
/110