20 نومبر 2011 - 20:30

بحرين ميں چودہ فروري تحريک کي درخواست پر ملک کے عوام نے اتوار سے ہفتہ سياہ کے عنوان سے ايک ہفتے تک جاري رہنے والے مظاہرے شروع کر ديئے ہيں ـ

ابنا: بحرين کے انقلابي نوجوانوں کي چودہ فروري نامي اتحاد نے مظاہرين اور عام شہريوں کے خلاف آل خليفہ حکومت کي وحشيانہ کارروائيوں اور خاص طور پر سيکورٹي اہلکاروں کے ہاتھوں سولہ سالہ نوجوان الستراوي کے سفاکانہ قتل کے خلاف ہفتہ سياہ منانے کا اعلان کيا ہےـ

بحرين کے انقلابي نواجوانوں کے اتحاد نے عوام سے اپيل کي ہے کہ وہ مسلسل ايک ہفتے تک مظاہرے کريں اور اپنے مطالبات دوہرائيں - مذکورہ اتحاد نے پير کے دن کو حکومت مخالف تنظيموں اور رہنماؤں کے دفاتر کي جانب مارچ کرنے اور ان سے اظہار يکجہتي کے لئے اپنے پروگرام کا اعلان کيا ہے، جبکہ منگل کے روزمظاہرين بين الاقوامي مراکز کي جانب مارچ کريں گے، بحرين کے انقلابي اتحاد کے اعلان کے مطابق بدھ کے روز انقلابيوں اور حکومت کے سياسي مخالفين کي مکمل حمايت کا اعلان کيا جائے گا، جمعرات کو خواتين کا دھرنا ہوگا اور جمعے کو يوم سياہ منايا جائے گاـ سولہ سالہ علي الستراوي کے قتل کے واقعے سے چودہ فروري نامي انقلابي اتحاد کی جانب سے کئے جانےوالے مظاہروں ميں مزيد شدت آ گئي ہےـ جمعے کو علي الستراوي کو دار الحکومت منامہ کے مضافات ميں مظاہرے کے دوران سيکورٹي اہلکاروں نے قتل کر ديا تھاـ منامہ کے قريب عيسي نامي علاقے ميں ہفتے کےروز علي الستراوي کي تشييع جنازہ ہوئي تشييع جنازہ کے جلوس پر بھي سيکورٹي اہلکاروں نے حملہ کياـ بحرين کي سب سے بڑي اپوزيشن جماعت الوفاق نے اتوار کے ايک بيان ميں اعلان کيا ہے کہ تشييع جنازہ کے جلوس پر حملے ميں درجنوں افراد زخمي ہوئے ہيں ـپوليس نے ہميشہ کي طرح غلط بياني سے کام ليتے ہوئے زخميوں کي تعداد صرف دو بتائي ہےـ بحرين کے انساني حقوق کے مرکز کے عہديدار يوسف محافظہ نے العالم ٹي وي چينل کو بتايا کہ آل خليفہ حکومت علي الستراوي کے قتل کے ثبوت مٹانے کي کوشش کر رہي ہےـ علي الستراوي کي شہادت کے ساتھ ہي سعودي عرب کي فوجيوں کي مدد سے مظاہرين کا قتل عامل کرنے والي بحريني سيکورٹي فورسز کے ہاتھوں شہيد ہونے والے مظاہرين کي تعداد چاليس ہو گئي ہے-...............

/169