20 نومبر 2011 - 20:30

يمني ذرائع ابلاغ نے صدارتي گارڈ کے ترسٹھويں بريگيڈ پر قبائلي لشکر کے قبضے کي خبر دي ہے-

ابنا:التغير نامي ويب سائٹ نے شمال يصنعا ميں قبائلي ذرائع کے حوالے سے بتايا ہے کہ حاشد قبيلے کے مسلح افراد نے اتوار اور پير کي درمياني رات بني حارث کے علاقے بيت دھرہ ميں واقع صدارتي گارڈ کے ترسٹھويں بريگيڈ پر قبضہ کرليا ہے-

اس رپورٹ کے مطابق گھنٹوں تک جاری رہنے والي اس لڑائي ميں صدارتي گارڈ کے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمي ہوئے ہيں-

ادھر عوامي کانگريس کي ويب سائٹ نے دعوي کيا ہے کہ صدارتي گارڈ نے قبائلي لشکر کے حملے کو پسپا کرديا ہے- تاہم قبائيلي ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے چار سو فوجيوں کو گرفتار کرنے کے علاوہ پچاس بکتر بندگاڑيوں اور متعدد ٹينکوں پر قبضہ کرليا ہے-اتوار کے روز يمن کے ڈکٹيٹر عبداللہ صالح کے حاميوں نے بيت دھرہ کے علاقے سے ارجب اور نہم نامي ديہات پر راکٹوں اور آرپي جي سے حملہ شروع کيا تھا اور یہ سلسلہ پيرکو دوپہر تک جاري رہا.......

/169