ابنا: جنرل یداللہ جوانی نے آج ایک کانفرنس میں کہاکہ گذشتہ مہینوں میں ایران کےخلاف دشمن کی دھمکیوں کی اصلی وجہ ماضی کی نسبت ایران کی پوزیشن مضبوط ہونا ہے۔یداللہ جوانی نےکہا کہ آج اسلامی جمہوری نظام ایسےراستے پرچل رہا ہے جس نے دشمن کو سخت تشویش میں مبتلا کر دیا ہے اور یہ دشمنوں کے لئے، جوماضی میں اسلامی جمہوری نظام کو غیرمستحکم کرنا چاہتے تھے خوش آئند نہيں ہے۔جنرل یداللہ جوانی نے ایرانی ماہرین کی صلاحیتوں پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ آج ایران ایک ایٹمی ملک میں تبدیل ہو چکا ہے اور یہاں علمی سائنسی ترقی دنیا میں اس شعبے میں ہونے والی ترقی کےمقابلےمیں تیرہ گنا زیادہ ہے۔سپاہ پاسداران انقلاب کےسیاسی شعبےکے سربراہ نے کہاکہ مغربی ممالک دس سال پہلےکہتے تھےکہ ایران کے پاس ایک سینٹری فیوج بھی نہيں ہوناچاہئے لیکن اسلامی جمہوریہ ایران کے پاس اس وقت ہزاروں سینٹری فیوجز موجود ہيں۔........ /169
20 نومبر 2011 - 20:30
News ID: 279559
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سیاسی شعبے کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل یداللہ جوانی نےکہا ہے کہ اسلامی جمہوری نظام ایک عالمی طاقت میں تبدیل ہو رہا ہے اور کوئی بھی اس پر حملےکی جرات نہیں کرسکتا۔