ابنا: ایس ایس پی جیکب آباد ظفراللہ دھاریجو کے مطابق اغوا ہونے والوں میں ڈاوٴ میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر امیتاز وگن اور غلام محمد مہر میڈیکل کالج سکھر کے پروفیسر سید اظہر شاہ شامل ہیں،پولیس کے مطابق دونوں پروفیسرز ایک دوست کی دعوت میں شرکت کے بعد واپس جاتے ہوئے اغوا ہوئے ہیں،ایس ایس پی جیکب آباد کے مطابق مغویوں کی بازیابی کے لیے ڈی ایس پی صدر خدابخش پہنور کی سربراہی میں پولیس ٹیم تشکیل دی گئی ہے،ادھر پروفیسرز کے اغوا کے خلاف پاکستان میڈیکل ایسو سی ایشن جیکب آباد نے آج احتجاج اور علامتی بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ ...........
/169