19 نومبر 2011 - 20:30

عراق ميں متعين امريکي فوج نے بغداد کے جنوب ميں دو عراقي شہريوں کو گولي مارکر جاں بحق اور پانچ ديگر کو زخمي کرديا -

ابنا: وزارت داخلہ کے ايک عہديدار نے خبردي ہے کہ دارالحکومت بغداد کے جنوب ميں پچيس کيلو ميٹر کے فاصلے پر واقع يوسفيہ شہر ميں امريکي فوجي گاڑيي کے راستے ميں سڑک کے کنارے نصب بم کے ايک دھماکے کے بعد امريکي فوجيوں نے عام شہريوں پر فائرنگ کردي ، جس کے نتيجے ميں دوعام شہري مارے گئے جبکہ پانچ ديگر زخمي ہوگئے -

عراق سے امريکي فوج کے انخلاء کي تاريخ جيسے جيسے قريب آرہي ہے - عراق ميں متعين امريکي فوجي دہشتگرد گروہوں کو اکسا کر عراق ميں بدامني پھيلانے کي کوشش کررہے ہيں تاکہ وہ اس ملک ميں مزيد موجودگي کو طول دينے کا جواز حاصل کرسکيں - امريکا اور عراق کے مابين ہونےوالے معاہدے کے مطابق امريکي فوج کو رواں سال کے اختتام تک عراق سے نکل جانا ہے-.......

/169