ابنا: قاہرہ سے موصولہ خبروں کے مطابق مصر کي وزارت صحت اور اسپتال کے ذرائع نے التحرير اسکوائر پر پوليس اور مظاہرين کے درميان ہونے والي جھڑپوں ميں ہلاک شدگان اور زخميوں کي تعداد ميں اضافے کي تصديق کي ہے - التحرير اسکوائر پر موجود ايک ڈاکٹر نے بتايا ہے کہ دو لوگ ، سينے پر گولي لگنے کي وجہ سے ہلاک ہو گئے -مصر کے سابق ڈکٹيٹر حسني مبارک کے خلاف مصري عوام کے مظاہروں کا مرکز بھي التحرير اسکوائر رہا ہے جس کي وجہ سے حسني مبارک کو گزشتہ گيارہ فروري کو اقتدار سے ہٹنا پڑا تھا مصري عوام ملک کي موجودہ فوجي کونسل سے مطالبہ کررہے ہيں کہ وہ اقتدار جلد سے جلد عوام کي نمائندہ حکومت کے حوالے کر ے.......
/169