ابنا: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے نائب صدر سید محمد علی نے کہا ہے کہ شیعہ اور سنی کے مابین کوئی اختلاف نہیں، دونوں دین حق اسلام کے مستند مکاتب فکر ہیں، ان کے درمیان اختلاف پیدا کرنے والے استعمار کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچا رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے استقبال محرم کے حوالے سے زرعی یونیورسٹی پشاور یونٹ کے زیراہتمام منعقدہ دعائے کمیل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ ملک میں امن و امان کی موجودہ صورتحال اہم ترین مسئلہ ہے، محرم الحرام کی آمد پر معاملہ مزید اہمیت کا حامل ہو جاتا ہے، اس معاملہ کو اتحاد بین المسلمین کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے، انہوں نے محرم الحرام کی تیاریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ عزاداری کیلئے سکائوٹس، نشر و اشاعت، امامیہ دستہ کی تشکیل اور پشاور کی سطح پر میڈیا کمیٹی کے قیام کی تیاریاں جاری ہیں۔
...........
/169