ابنا: امریکہ کے سینیٹر جان مک کین نے امریکی فوجیوں کے عراق سے انخلاء کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق سے امریکی فوجیوں کا انخلاء ایران کی کامیابی ہے مک کین نے عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کو غلط قدم قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکی فوجیوں کے انخلاء سے امریکہ کی تمام کوشیں نابود اور ناکام ہوجائیں گی ۔مک کی نے کہا کہ عرا ق سے امریکی فوجویں کے انخلاء کے بعد علاقہ میں ایران کی طاقت مزيد بڑھ جائے گی واضح رہے کہ عراقی حکومت کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت امریکہ اس سال کے آخر میں اپنی فوجیں عراق سے نکال لےگا امریکہ اس معاہدے کے باوجود عراق میں رہنے کے لئے سرتوڑ کوششیں کررہا ہے۔ لیکن اسے اس میں کامیابی نہیں ملی۔ اور امیرکی صدر نے اعلان کردیا ہے کہ وہ اس سال کے آخر میں امریکی فوجیوں کو عراق سے نکال لیں گے ، عراق سے انخلاء کے بعد امریکی فوجیں خلیجی ممالک میں مستقر ہونگی۔ ذرائع کے مطابق عرب خلیجی ممالک امریکی فوج کی چھاؤنی میں تبدیل ہوگئے ہیں عرب ذرائع کے مطابق خلیجی ممالک کے موجودہ عرب حکمراں امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے آلہ کار ہیں جو علاقہ میں امریکی اور اسرائيلی مفادات کے لئے کام کررہے ہیں................
/169