16 نومبر 2011 - 20:30

کراچی…کراچی میں میٹروپول سگنل کے قریب واقع ٹریول ایجنسی اور کورئیر کمپنی کے دفتر میں آگ لگ گئی،فائر بریگیڈ کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دفتر کو جلنے سے بچالیا۔

ابنا: فائر بریگیڈ حکام کے مطابق رات گئے میٹرو پول سگنل کے قریب واقع کورئیر سروسز ،حج ٹریولر اور نجی ٹریول ایجنسی کے دفتر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،جس کے نتیجے میں دکانوں میں قائم دفتر میں شدید دھواں بھر گیا،فائر بریگیڈ کے عملے نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے گراوٴنڈ فلور کی دکانوں کا شٹر کاٹ کر آگ بجھائی اور پھر فرسٹ فلور پر باہر سے اسٹیل کی سیٹرھی لگاکر سائن بورڈ میں لگنے والی آگ پر قابو پایا گیا،آگ بجھانے کے کام میں دو فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا،تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ ............

/169