16 نومبر 2011 - 20:30

لاہور… حکومت پنجاب کے اعلان کے باوجود لاہورمیں تیسرے روزبھی نئی سی این جی ائیرکنڈیشنڈ بسیں نہیں چل سکیں ، تینوں روٹس پر مسافرانتظار کرتے رہ گئے.

ابنا:  وزیراعلی پنجاب نے منگل کو لاہور میں 56 سی این جی بسوں کاافتتاح کیاتھا، ان بسوں نے تین روٹس پر چلناتھا، اس سلسلے میں اخبارات میں اشتہار بھی دیے گئے تھے،تاہم کسی بھی روٹ پر یہ بسیں نظرنہیں آئیں۔ مسافرریلوے اسٹیشن ،چوبرجی ،شملہ پہاڑی ،چائنہ چوک اوردیگرروٹس پر انتظار کرتے رہ گئے ، مجبوراً انہیں ٹوٹی پھوٹی بسوں پر ہی بیٹھنا پڑا۔ریلوے سٹیشن پر موجود ڈرائیوروں کا کہنا تھا کہ بھرتی کے بعد انھیں بتایا گیا کہ حادثے اور چالان کی صورت میں تمام تر ذمہ داری ڈرائیور کی ہوگی ،،گاڑی کی توڑ پھوڑ ہونے پر مرمت بھی ڈرائیور کرائیں گے جس پر وہ ملازمت چھوڑ آئے ہیں اب جب ڈرائیور ہی نہیں ہوں گے تو بسیں کون چلائے گا۔  .............

/169