ابنا: ايران کے محکمہ حج و زيارت کے اعلي عہديدار نے بتايا ہے کہ آج صبح بغداد سے تيس کلوميٹر کے فاصلے پر واقع علاقے المشاہدہ سے گزرنے والي ايراني زائرين کي بس کے راستے ميں ايک بم دھماکہ ہوا جس کے نتيجے ميں دو زائرين شہيد اور اٹھارہ زخمي ہوگئے-
ايک اور اطلاع کے مطابق نجف اشرف سے ديوانيہ جانے والي شاہراہ پر بھي ايراني زائرين کي ايک بس حادثہ کا شکار ہوگئي ہے-
اس حادثے ميں ايک ايراني خاتون زائر شہيد ہوگئي جبکہ بيس افراد زخمي بتائے جاتے ہيں- صوبہ قادسيہ ميں محکمہ صحت کے ذرائع نے زخميوں کي صورتحال کو اطمینان بخش قرار ديا ہے.......
/169