15 نومبر 2011 - 20:30

امريکي انتظاميہ نے نيويارک کے زکوٹي پارک ميں مظاہرين کے اجتماع پر پابندي عائد کردي ہے .

ابنا: نيويارک کي ايک عدالت نے کہا ہے کہ زکوٹي پارک ميں دھرنا اور احتجاجي اجتماع کرنا منع ہے

زکوٹي پارک ميں دھرنے پر بيٹھے مظاہرين پر امريکي پوليس کے تشدد کے بعد وال اسٹريٹ مخالف تحريک کے حامي منگل کو دوبارہ اس پارک ميں لوٹے تھے ليکن عدالت نے پارک ميں اجتماع پر پابندي عائد کردي ہے اس موقع پر پوليس نے بڑي تعداد ميں مظاہرين کو گرفتارکيا ہے -

يہ ايسي حالت ميں ہے کہ نيويارک ميں سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف تحريک چلانےوالوں کا کہنا ہے کہ وہ جمعرات کو زکوٹي پارک سے جہاں انہوں نے اپنے دھرنے کا آغاز کيا ہے اپنا احتجاجي جلوس نکاليں گے اور نيويارک ميں وال اسٹريٹ کو بند کرنے کي کوشش کريں گے -

واضح رہے کہ امريکا ميں وال اسٹريٹ مخالف تحريک پچھلے کئي ہفتوں سے پوري شدت کے ساتھ جاري ہے اور اس کا دائرہ پورے امريکا ميں پھيل گيا ہے -..............

/169