14 نومبر 2011 - 20:30

آسٹریلیا کی وزیراعظم جولیا گیلارڈ نے کہا ہے کہ آسٹریلوی حکومت ہندوستان کو یورینیم برآمد کرنے پر عائد پابندی ختم کرنا چاہتی ہے۔

ابنا: آسٹریلیا کی وزیراعظم جولیا گیلارڈ نے کہا ہے کہ آسٹریلوی حکومت  ہندوستان کو یورینیم برآمد کرنے پر عائد پابندی ختم کرنا چاہتی ہے۔

آسٹریلیا کی وزیراعظم کے مطابق پالیسی میں اس تبدیلی سے آسٹریلیا اور ہندوستان کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔آسٹریلیا نے ہندوستان کو یورینیم کی برآمد پر چار سال قبل پابندی عائد کی تھی۔ہندوستان نے جوہری طاقت ہونے کے باوجود جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط نہیں کیے ہیں اور اسی بنیاد پر آسٹریلیا نے یہ پابندی عائد کی تھی۔ جو اب کسی نتیجے کے بغیر ختم کی جارہی ہے۔ ...../169