ابنا: ملتان ائرپورٹ پ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مجھ سے وزارت لی نہیں گئی بلکہ میں نے خود چھوڑی تھی اور میں نے 30 جنوری کی رات استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہوں نے کہ وہ اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ 27 نومبر کو کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ایک زیر سیاستدان تھیں۔ انہوں نے کہا نواز شریف سے ذاتی تعلقات ہیں اور رہیں گے، دبئی سے واپسی پر اگر انہوں نے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تو ملاقات کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں ملک کو درپیش سیاسی اور معاشی مسائل سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں ہے اور تنگ آمد بجنگ آمد سے پہلے حکومت ملک میں نئے انتخابات کرائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
/110