ابنا: خبروں کے مطابق يمن ميں سيکڑوں لوگوں نے دار الحکومت صنعا ميں مظاہرے کرکے ڈکٹيٹر عبد اللہ صالح کے مظالم کي مذمت کي اور ہيگ کي بين الاقوامي عدالت سے مطالبہ کيا کہ وہ عبد اللہ صالح اور اس کے ساتھيوں کے خلاف گرفتاري کا وارنٹ جاري کرے -
مظاہرين نےڈکٹيٹر عبد اللہ صالح کو خونخوار قرار ديتے ہوئے اس کو گرفتار کئے جانے کا مطالبہ اور اس کو عدالتي تحفظ ديئے جانے کي شديد مخالفت کي -
رپورٹ کے مطابق يمن کے تعز ، ذمار ، اب ، عدن اور شبوہ جيسے شہروں ميں بھي اسي قسم کے مظاہرے ہوئے جس کے دوران يمنی شہريوں کے خلاف ڈکٹيٹرعبد اللہ صالح کے جرائم کي سخت مذمت کي گئ.
...........
/169