13 نومبر 2011 - 20:30

لاہور…لاہور میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

ابنا: پولیس کی جانب سے ٹھوکر نیاز بیگ سے ملحقہ آبادیوں میں کیے جانے والے آپریشن میں تھانہ چوہنگ اور ہنجروال کی پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران گھروں میں رہنے والے لوگوں کے شناختی کارڈ چیک کیے اور اپنی شناخت نہ ثابت کرنے پر 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔تھانہ چوہنگ کے ایس ایچ او رفیع اللہ کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کے دوران رہائشیوں کو پابند کیا گیا کہ وہ کسی بھی مشتبہ شخص کو مکان کرائے پر نہ دیں اوراس کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔ .....

/169