انبا: امریکی وزیردفاع لیون پنیٹا نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر فوجی کارروائی کے علاقہ پرسنگين اور تباہ کن نتائج برآمد ہوسکتے ہیں اور ایسی کارروائی سے پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ اس سے علاقہ میں موجود امریکی فوجیوں پر بھی برے اثرات مرتب ہوں گے۔ امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی رپورٹ کے بعد ایران کے خلاف مزيد اقتصادی پابندایاں عائد کرنے کے لئے اپنے اتحادی ممالک کے ساتھ گفتگو جاری رکھے ہوئے ہے ۔امریکی وزیر دفاع کے بیانات سے قبل اسرائيل کے صدر شیمون پرز نے گذشتہ ہفتہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کی دھمکی دی تھی۔
............
/169