9 نومبر 2011 - 20:30

وال اسٹریٹ علاقے میں مظاہرہ کرنے والےایک گروہ نے واشنگٹن کی جانب پیدل مارچ شروع کیاہے تاکہ وہائٹ ہاؤس کےسامنےدھرنا دیں ۔

ابنا: وال اسٹریٹ پر قبضہ کرو نامی تحریک کےایک گروہ نے بدھ کے دن نیویارک کےزاکوٹی پارک سے اس شہرکےعوام کی حمایت سے واشنگٹن کی طرف مارچ شروع کیا۔
یہ گروہ نیوجرسی صوبے کےایلزبتھ اور نیوبرانزویک جیسے شہروں سےہوتاہوا فلاڈلفیا اور بالٹی مور شہروں سےگذرتاہوا واشنگٹن پہنچےگا۔

مارچ میں شامل ایک شخص میلکم ہیکس نےمارچ سے قبل بتایا کہ مختلف شہروں سےگذرتے وقت عوام کی بڑی تعداد ہمارے ساتھ شامل ہو جائے گی۔
دوسری جانب واشنگٹن ڈی سی پر قبضہ کرو نامی تحریک کے ایک ماسٹرمائنڈ تاراک کائوف نے پریس ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وال اسٹریٹ تحریک کےآخرمیں تیس مارچ کو واشنگٹن میں ایک بڑا اور پرامن اجتماع بھی ہوگا۔
کاؤف نے امریکی عوام کو تحریک میں شامل ہونےکی دعوت دیتے ہوئے تاکید کی کہ یہ اجتماع پرامن ہوگا۔ کیونکہ پولیس تشدد کرنے والوں سے نمٹنے کے بہانے مظاہرین کو کچلنے کی کوشش کرےگی۔
............ 
/169