ابنا: بلوچستان میں جاری حالیہ دہشتگردی اور بلوچستان حکومت کے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت کو چاہیئے کہ شیعہ قوم کو فوری تحفظ فراہم کرے۔ انہیں دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑنا اور یہ کہنا کہ شیعہ قوم اپنے تحفظ کے لئے اقدامات نہ اٹھائے سراسر زیادتی ہے۔ اس طرح کے اقدام جہاں شیعہ قوم کیلئے نقصان دہ ہیں وہاں حکومت بلوچستان کے مستقبل کے لئے بھی خطرناک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو حکومتِ بلوچستان اسمیں برابر کی ذمہ دار ہو گی چونکہ انہوں نے ایک طرف دہشتگردوں کا شکار لوگوں کو اپنے دفاع سے روک دیا ہے اور دوسری طرف دہشتگردوں کو بھی کھلم کھلا چھوٹ دے رکھی ہے۔ ...........
/169