5 نومبر 2011 - 20:30

حیدر آباد…سابق صوبائی وزیرداخلہ ڈاکٹر ذوالفقارمرزا نے کہا ہے کہ وہ سندھ کے حقوق عزت وآبروکیلئے نکلے ہیں۔میرا ایجنڈا سندھ کو بچاناہے۔

ابنا: حیدرآباد قاسم آبادمیں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ وہ سندھ کی عزت وآبرو کے لئے نکلے ہیں اور عوام کو تین لاکھ اسلحے کے لائنس دیئے ہیں۔اس میں پچاس ہزارزاہد بھرگڑی نے فروخت کردئیے۔انہوں نے کہ اکہ ایم کیوایم کا ساتھ دینے والوں کا شمار یزیدی ٹولے سے ہوتاہے۔انہوں نے کہا کہ صدر زرداری کو ان کی باتیں سمجھ نہیں آئیں جس کی وجہ سے سندھ کے عوام کے پاس آئے ہیں اور وہ سندھ کے حقوق کیلئے کوشاں ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ بے نظیر کے قاتلوں کو بے نقاب کیاجائے اورعوام کو بتایا جائے کہ سیکورٹی انتظا مات میں غفلت کے ذمہ د ار کون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ف کے سربراہ کا شکریہ اداکیا کہ انہوں نے کوئی سودے بازی نہیں کی اور اپنے اصو لوں پر قائم رہے۔

............   /169