ابنا:امریکہ میں اقتصادی بحران شدید ہورہا ہے اور امریکی حکام اور نظام کے خلاف وال اسٹریٹ تحریک زور و شور کے ساتھ جاری ہے اب اس تحریک میں امریکہ کے سابق فوجی بھی شامل ہوگئے ہیں۔امریکہ کے تمام طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ اس میں حصہ لے رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق حالیہ ہونے والے مظاہروں میں امریکی سابق فوجیوں کے ایک دستے نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور سرمایہ داری نظام کے خلاف مارچ کیا اور” ہم ننانوے فیصد ہیں “کے نعرے لگائے۔شرکاء ریلی کی شکل میں ہوتے ہوئے زکوٹی پارک پہنچ گئے جہاں پر ڈیرہ جمائے "وال اسٹریٹ قبضہ مہم"کے شرکاء نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔واضح رہے کہ وال اسٹریٹ قبضہ مہم کے شرکاء نے ستمبر کے وسط سے زکوٹی پارک میں ڈیرے لگائے ہوئے ہیں اور موسم سرما میں شدت بھی ان کے حوصلے پست نہ کرسکی ہے۔سابق فوجیوں نے کہا ہے کہ امریکی حکومت عام آدمی کا سوچنے کی بجائے صرف سرمایہ داروں کیلیے سوچتی ہے.
...........
/169