اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شہید ریاض عبداللہ راشد جو بحرینی عوام کے انقلاب کے دوران عوام کے پر امن مظاہروں میں آل سعود اور آل خلیفہ کے گماشتوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر علاج معالجے کی غرض سے اسلام جمہوریہ ایران منتقل کئے گئے تھے، تہران کے ایک اسپتال میں جام شہادت نوش کرگئے اور آج ان کا جنازہ قم المقدسہ کے "حسینیہ نجفی ہا" سے اٹھا۔ ان کی نماز جنازہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں ادا کی گئی اور جلوس جنازہ حرم سے علی بن جعفر علیہ السلام کے مزار کے ساتھ واقع "گلزار شہداء" کی طرف نکلا جہاں ان کو جنگ اور انقلاب کے شہیدوں کے پہلو میں سپردخاک کردیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110













جلوس جنازہ میں شریک افراد الموت لآل السعود اور الموت لآل خلیفہ کے نعرے لگارہے تھے۔
شہید ریاض عبداللہ راشد کو انقلاب بحرین کے سینتالیسویں شہید ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔