1 نومبر 2011 - 20:30

افغانستان میں قیدیوں پر تشدد کےبارے میں امریکی حکام کو اطلاع تھیاورانہوں نے اسے روکنے کے لئے کچھ نہیں کیا.

ابنا: کابل میں امریکی فوج کے ہیڈ کوارٹرز کے قریب واقع جیل جسے ڈپارٹمنٹ ون ٹوئنٹی فور کہا جاتا ہے، میں دہشتگردی کے الزام میں قید افراد پر شدید تشدد کیا جاتا تھا۔اس بارے میں جب خبریں سامنے آئیں تو دوسرے ممالک نے وہاں قیدیوں کو بھیجنا بند کر دیا لیکن امریکی سی آئی اے اور فوج نے ایسا نہیں کیا۔ ریڈ کراس، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو جیل میں جانے کی اجازت نہیں دی جاتی تھی۔
اقوام متحدہ نے اٹھائیس قیدیوں سے گفتگو کی جنہوں نے بتایا کہ جیل کو جہنم کا نام دیا گیا تھا اور ان پر شدید تشدد کیا جاتا تھا۔ عالمی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قیدیوں پر تشدد کے بارے میں معلومات کے باوجود امریکی حکام نے خاموشی اختیارکررکھی ہے.

............

/169