1 نومبر 2011 - 20:30

لبنان میں ایران کے سفیر نے تاکید کی ہے کہ ایران ، شام میں بیرونی ممالک کی مداخلت کےخلاف ہے۔

ابنا:لبنان میں ایران کے سفیر غضنفر رکن آبادی نے تاکید کی ہے کہ ایران ، شام میں بیرونی ممالک کی مداخلت کےخلاف ہے رکن آبادی نےہوفیک متاریان کے ساتھ ملاقات میں شام کے امور میں بیرونی طاقتوں کی مداخلت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ شام کا دیگر عرب ممالک کے ساتھ موازنہ نہیں کیا جاسکتا کیونکہ شام خطے میں اسلامی مقاومت کا حامی اور سامراجی طاقتوں کا مخالف ملک ہے۔ انھوں نے کہا کہ شام اسرائيل کے خلاف معاذ کی پہلی صف میں شامل ہے اور شام کو کمزور کرنے کا مطلب اسرائيل کی واضح حمایت ہے۔ انھوں نے کہا کہ شامی حکومت اور شامی عوام اپنے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں کسی دوسرے ملک کی مداخلت کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔..........

/169