ابنا:صدر احمدي نژاد نے ہفتے کے روز عالم اسلام کي پرنٹ ميڈيا يونين کے عہديداروں سے ملاقات ميں کہا کہ اس يونين کي تشکيل ميڈيا کے شعبے ميں ايک عظيم، موثر اور نتيجہ بخش اقدام کے لئےعمل ميں آئي ہےـ انہوں نے کہا کہ لوگوں اور سماجوں کي شناخت کي تعمير اور انسانوں اور قوموں کے باہمي روابط کے تعلق سے ميڈيا کا کردار بہت اہم ہےـ
صدر احمدي نژاد نے اطلاع رساني کے عمل ميں دقت نظر، صداقت اور انصاف کي ضرورت پر زور ديتے ہوئے کہا کہ تسلط پسند طاقتيں ميڈيا کے شعبے ميں غلط اقدامات کر رہي ہيں تاہم ہمارے لئے يہ مناسب نہيں ہے کہ حتي اپنے دشمنوں کے بارے ميں بے بنياد تبصرے کريں ـ صدر احمدي نژاد نے کہا کہ تسلط پسند طاقتوں نے دنيا پر تسلط قائم کرنے کے لئے نئي منصوبہ بندي کي ہے ـ انہوں نے کہا کہ جب ان طاقتوں کو قوموں کے اندر اپنے لئے پائے جانے والے نفرت کے جذبات کا بخوبي علم ہو گيا تو انہوں نے نئي روش سے اپني توسيع پسندانہ پاليسيوں پر عملدرآمد کي کوشش شروع کر دي ہے اور اسي تناظر ميں وہ قوموں کو آزادي دلانے کے نام پر ان پر لشکر کشي کر رہے ہيں ـ
...........
/169