29 اکتوبر 2011 - 20:30

شام کے صدر بشار اسد نے امریکہ کی سرپرستی میں مغربی اور بعض عرب ممالک کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں بے جا مداخلت کے نتیجے میں پورا مشرق وسطی تباہ ہوجائےگا۔

ابنا: شام کے صدر بشار اسد نے برطانوی اخبار ڈیلی ٹیلیگراف کے ساتھ گفتگو میں امریکہ کی سرپرستی میں مغربی اور بعض عرب ممالک کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں بے جا مداخلت کے نتیجے میں پورا مشرق وسطی تباہ ہوجائےگا۔ انھوں نے کہا کہ شام میں زلزلے کے نتیجے میں مشرق وسطی تباہ ہوجائےگا۔ اور مغربی ممالک شام کو نہیں بلکہ مشرق وسطی کی نابودی کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں انھوں نے کہا کہ امریکہ اپنے ملک کی عوام کی مشکلات کو حل نہیں کررہا اور اس کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کے عوام کے لئے بھی مشکلات ایجاد کرتا ہے۔ علاقائی عوام امریکی مکر و فریب سے آگاہ ہوچکی ہیں اور علاقائی حکام کو بھی امریکی مکر و فریب سے آگاہ ہونا چاہیے انھوں نے کہا کہ شام کو اسرائيل کی مخالفت اور اسلامی مقاومت کی حمایت کی وجہ سے امریکہ سزا دینا چاہتا ہے اور امریکہ اپنی اس سازش میں کامیاب نہیں ہوگا۔ ...... /169