28 اکتوبر 2011 - 20:30

اسلامی جہموریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسن قشقاوی نے کہا ہے کہ امام موسی صدر کے بارے میں پتہ لگانے کے لئے بعض اراکین پارلیمنٹ پر مشتمل ایک کمیٹی لیبیا جائے گي۔

ابنا: امام موسی صدر چونتیس سال قبل لیبیا کے سابق ڈکٹیٹر قذافی کی دعوت پر لیبیا کے دورے کے دوران لاپتہ ہوگئے تھے اس کے بعد سے لیبیا کے حکام نے ان کے بارے میں کوئي اطلاع نہیں دی ہے۔ امام موسی صدر کے ساتھ دو دیگر افراد بھی لیبیا گئے تھے۔حسن قشقاوی نے جمعہ کے روز تہران میں پریس اور خبررساں ایجنسیوں کی اٹھارہویں بین الاقوامی نمائش میں پارلیمنٹ کی خبررساں ایجنسی کے اسٹال کے دورے کے موقع پر کہا کہ امام موسی صدر کے بارے میں تحقیقاتی کمیٹی کے لیبیا جانے کی اطلاع لیبیا میں واقع اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کو دے دی گئی ہے تاکہ وہاں سیکورٹی وغیرہ کی صورت حال کا جائزہ لیا جاسکے۔ انہوں نے ایران اور عراق کے درمیان کونسلی امور میں تعاون کے مفاہمت نامہ پر عنقریب دستخط کئے جانے کی بھی خبردی اور کہا کہ اس مفاہمت نامے میں ویزے جاری کرنے میں آسانی ، حمل و نقل اور سرمایہ کاری جیسے بہت سے مسائل شامل ہوں گے۔...........

/169