ابنا: یورپی رہنماؤں نے یورو زون قرضہ بحران حل کرنے کے معاہدے پر دستخط کرکے یورپی یونین کی دگرگوں صورتحال کوبچانے کی ایک اور ناکام کوشش کی ہے۔یورپی سربراہوں کے مابین سخت گرما گرم بحث کے بعد یونان کے لئے قرضہ میں 50 فیصد ریلیف دینے کے معاہدے پر دستخط کردیئے گئے۔ معاہدے کے تحت یونان کو قرضہ فراہم کرنے والے بینک 50 فیصد نقصان برداشت کریں گے۔ عالمی بینک کے سربراہ جین کلاڈی نے خبردار کیا ہے کہ معاہدے پر عملدرآمد اور اسے برقرار رکھنے کے لئے اب بھی سخت محنت کی ضرورت ہے۔ ...........
/169