ابنا: اقوام متحدہ کے ادارہ برائے بہبود آبادی نے اپنی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ دنیا کی آبادی رواں سال کے اختتام پر 7 ارب ہوجائے گی جب کہ آبادی کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا چھٹا بڑا ملک بن چکاہے اسلام آباد میں رپورٹ کے اجراء کے موقع پرکنٹری ڈائریکٹر یو این ایف پی، ایرابی رویان کا کہنا تھا کہ بڑھتی آبادی کو وسائل کی فراہمی بڑاچیلنج ہے، جس کیلئے دنیاکومل کرایکشن پلان تیارکرناہوگا۔اس موقع پراقوام متحدہ کے نمائندے ٹمو پکالانہ نے کہاکہ پاکستان ایشیائی ملکوں میں پہلا ملک تھا جس نے بہبود آبادی کے منصوبے شروع کئے تاہم ان کی رفتار سست رہی۔ انہوں نے کہاکہ آبادی کی موجودہ شرح برقرار رہی تو 2050 تک پاکستان دنیا کا چوتھا بڑا ملک بن جائے گا۔ .....
/169