ابنا: امریکی محکمہ خارجہ میں روزانہ کی ہونے والی بریفنگ میں صحافی کی جانب سے بھارتی ہیلی کاپٹر کی پاکستانی حدود کیخلاف ورزی اور پھر واپسی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی ہیلی کاپٹر کی واپسی خوش آئند اقدام ہے اور پاکستان اور بھارت کے درمیان ہاٹ لائن اور ایمرجنسی رابطوں کا دوبارہ شروع ہونا بھی خوش آئند ہے،انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کسی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے کیے گئے اقدامات مستحسن ہیں،انھیں جاری رہنا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110