24 اکتوبر 2011 - 20:30

اہلبیت کلچر سوسائٹی نے تیونس کے انتخابات میں اسلامی جماعتوں کی کامیابی پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی اکثریت نے دیندار افراد کو منتخب کیا ہے اور اب ہماری ذمہ داریاں پہلے سے زیادہ بڑھ چکیں ہی.

ابنا: اہلبیت کلچر سوسائٹی نے تیونس کے انتخابات میں اسلامی جماعتوں کی کامیابی پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی اکثریت نے دیندار افراد کو منتخب کیا ہے اور اب ہماری ذمہ داریاں پہلے سے زیادہ بڑھ چکیں ہیں، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آزاد اور شفاف انتخابات نے یہ ثابت کردیا ہے کہ عوام اپنی اسلامی اور عربی شناخت کی مکمل بحالی کے لئے مشتاق ہیں اور وہ اپنی اسلامی ثقافت کو معاشرے میں حاکم دیکھنا چاہتے ہیں ۔ایک بیان میںکہا گیا ہے کہ انقلاب تیونس ابھی اپنے

آغاز میں ہی ہےاور اس کو بہت آگے تک پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے بالکل اسی طرح جس طرح اس انقلاب کی کامیابی کے لئے معاشرے کے تمام افراد نے ساتھ دیا تھا ۔بیان کے آخر میں پہلے کامیاب شفاف انتخابات کے انعقاد پرتیونس کی غیرت مند دیندار اسلامی وعربی ثقافت کے امین عوام کو مبارک باد پیش کی گئی ۔............

/169