ابنا: حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے تاکید کی ہے کہ سامراجی طاقتوں کی طرف سےشام پر موجودہ دباؤ کا مقصد ، اسرائيل مخالف محاذ کو کمزور کرناہے اگر بشار اسد آج امریکہ کی طرف چلے جائیں اوراس کے سامنے تسلیم ہوجائیں توفوری طور پر تمام مسائل حل ہوجائیں گے ۔انھوں نے کہا کہ جو کچھ اس وقت شام میں ہورہا ہے یقینی طور پر اس کے اثرات لبنان پر مرتب ہونگے اسی طرح لبنان میں عدم استحکام کا بھی شام پر اثر پڑےگا انھوں نے کہا کہ شام اور لیبیا میں بہب بڑا فرق ہے اور یہی وجہ ہے کہ امریکہ اور یورپ والے شام کے خلاف فوجی کارروائی کرنے سے خوف کھا رہے ہیں کیونکہ شام کے ساتھ اسرائیل کی سرحد ہے اور امریکہ و یورپ نہیں چاہتے کہ اسرائيل کے لئے کوئي مشکل پیدا ہوانھوں نے کہا کہ شام کے عوام کی اکثریت اصلاحات کی حامی ہے اور شام نے دشوار مرحلے کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ لبنان کی موجودہ حکومت قومی نمائندہ حکومت ہے جس نے اپنے مختصر دور میں اہم اور نمایاں کام انجام دیئے ہیں۔............ /169
24 اکتوبر 2011 - 20:30
News ID: 274333
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے تاکید کی ہے کہ سامراجی طاقتوں کی طرف سےشام پر موجودہ دباؤ کا مقصد ، اسرائيل مخالف محاذ کو کمزور کرنے کی کوشش ہے اگر بشار اسد آج امریکہ کی طرف چلے جائیں اوراس کے سامنے تسلیم ہوجائیں توفوری طور پر تمام مسائل حل ہوجائیں گے ۔