ابنا: اطلاعات کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ دشمن ہماری قوم کی ترقی اور طاقت حاصل کرنے کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتے۔ انہوں نے واشنگٹن میں سعودی سفیر کے قتل میں ایران کو ملوث قرار دینے کی امریکی سازش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملت ایران کو اس طرح کے اقدامات کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ملت ایران تمدن و مکتب کی حامل قوم ہے اور ان ہی چیزوں کےسہارے اس نے قوموں کے دلوں کو فتح کیا ہے بنابرین ان لوگوں کو دہشت گردی کی ضروت ہوگي جو تہذیب وتمدن سے بےبہرہ ہیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا کہ تہذیب وتمدن کو بموں اور ہتھیاروں سے وجود نہیں بخشا جاسکتا کیونکہ تمدن صرف فکر سے وجود میں آتی ہے اور انسانوں کا قتل عام اور چند عمارتیں بنالینا تمدن سازی نہیں ہے۔ صدر جناب احمدی نژاد نے سابق امریکی صدر کے حکم سے عراق اور افغانستان میں لاکھوں افراد کے قتل عام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سابق امریکی صدر کے زمانے میں دس لاکھ سے زائد انسانوں کو قتل کیا گيا تھا۔
واضح رہے کہ صدر مملکت نے اسکولوں میں ایسے سسٹم کا افتتاح کیا ہے کہ جس میں کمپیوٹرائزڈ طریقے سے بچوں کو تعلیم دی جائے گی۔
.............
/169