22 اکتوبر 2011 - 20:30

پشاور…جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ حکمران آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں اور پارلیمنٹ کی قراردوں پر عمل کرے۔

ابنا:  جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ حکمران آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں اور پارلیمنٹ کی قراردوں پر عمل کرے۔ بصورت دیگر عوام ان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے پشاور میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام امریکہ مخالف ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قاضی حسین احمد نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں شکست کھا چکا ہے جس کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامل ہونے سے پاکستان کا معاشی نقصان ہوا جبکہ ملک میں امن وامان کی صورتحال خراب ہوئی۔قاضی حسین احمد نے امریکہ پر واضح کیا کہ اگر پاکستان پر حملہ کیا گیا تو افغان عوام کی طرح پاکستانی عوام بھی امریکہ کے خلاف جہاد کے لئے اٹھ کھڑے ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو سمجھ لینا چاہئے کہ اس کے مطالبے پر ہم اپنے لوگوں کے خلاف نہیں لڑسکتے۔  .............

/169