22 اکتوبر 2011 - 20:30

انقرہ…… ترک فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کے جنوبی کرد علاقے میں آپریشن کے دوران 49 باغی ہلاک کر دیا گیا ہے۔

ابنا: فوج کی ویب سائٹ پر جنرل اسٹا ف کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ ہکاری کے ضلع ککورکا کی وادی کذان میں باغیوں کے ٹھکانوں پرجنگی طیاروں سے بمباری اورتوپ خانہ سے گولہ باری کی گئی۔ بعدازاں سرچ آپریشن کے دوران دومختلف مقامات سے 49کردباغیوں کی نعشیں برآمد ہوئیں ۔بیان کے مطابق کردباغیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ ترکی نے باغیوں کے خلاف فوجی آپریشن رواں ہفتہ عراقی سرحدکے قریب اپنے 24 فوجیوں کی ہلاکت کے بعد شروع کیا ہے۔ترک فوج کے خلاف 1990 کی دہائی کے بعد یہ خطرناک ترین حملہ تھا۔  ...........

/169