ابنا: افغان علما کونسل کے سربراہ مولوي قيام الدين کشاف نے امريکہ سے مطالبہ کيا ہے کہ وہ افغانستان ميں ہوائي حملے اور عام شہريوں کا قتل عام بند کردے - افغانستان کے اعلي حکام اور ارکان پارليمان نے بھي بارہا امريکہ اور نيٹو سے يہ مطالبہ کيا ہے کہ وہ افغانستان کے شہري علاقوں پر حملے بند کردے-افغان عوام اور حکام کے مطالبات کے باوجود افغانستان ميں امريکہ کے اندھادھند حملے بدستور جاري ہيں اور امريکي فوجيوں نے دو رات قبل صوبہ ننگر ہار کے خوگياني اور شيرزاد پر ہوائي حملے کئے ہيں جس ميں عام شہريوں کے مارے جانے کي خـبر ہے- دوسري جانب پاکستان اور افغانستان کي سرحد پر امريکي فوجيوں کي تعيناتي کي خـبروں کے بعد پاکستاني حکام ميں تشويش کي لہر دوڑ گئي ہے اور پاکستاني فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرويز کياني نے امريکي فوج کي تعيناتي اور اپنے ملک کے قبائيلي علاقوں پر امريکي فوج کے ممکنہ حملوں کي بابت واشنگٹن کو کھل کر متنبہ بھي کيا ہے-
پاکستان کے قبائيلي علاقے شمالي وزير ستان کے قبائيلي عمائدين نے بھي نے اعلان کيا ہے کہ امريکا کا يہ اقدام پاک افغان سرحد پر کشيدگي ميں مزيد اضافہ کا باعث بنے گا اور اسي بات نے پاکستاني عوام ميں بھي تشويش ميں اضافہ کرديا ہے-...........
/169