16 اکتوبر 2011 - 20:30

يمن کے دارالحکومت صنعا ميں انقلابي مظاہرين پر ڈکٹيٹر کے فوجيوں کے تازہ حملے ميں کم سے کم آٹھ افراد جاں بحق اور درجنوں زخمي ہوگئے -

ابنا: صنعا سے موصولہ رپورٹ کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں ميں پير کو بھي عوام کے مظاہروں اور مظاہرين پر فوج کے حملوں کا سلسلہ جاري رہا - رپورٹ کے مطابق ڈکٹيٹر کے فوجيوں نے تغيير اسکوائر کو ہرطرف سے گھيرے ميں لے کے مظاہرين پر حملہ کرديا جس ميں کم سے کم آٹھ افراد جاں بحق اور درجنوں زخمي ہوگئے -

اسي کے ساتھ صنعا کے علاقے حصبہ ميں ڈکٹيٹر کے فوجيوں اور شيخ صادق الاحمر کے طرفداروں کے درميان جھڑپيں بھي ہوئي ہيں - رپورٹ کے مطابق جھڑپوں ميں بھاري ہتھياروں کا استعمال کيا گيا- اتوار کو بھي صنعا ميں عبداللہ صالح اور انقلابيوں کے درميان لڑائي ميں کم سے کم بارہ افراد مارے گئے تھے - ادھر يمني فوج کے بکتر بند ڈيويزن کے کمانڈر علي محسن الاحمر نے جو انقلابيوں ميں شامل ہوچکے ہيں بتايا ہےکہ يمن کي مرکزي سيکورٹي فورس اور صدارتي گارڈ کے سات ہزار اہلکار انقلابي تحريک ميں شامل ہوگئے ہيں اور انہوں نے انقلابي مظاہرين کي حفاظت کے لئے اپني آمادگي کا اعلان کيا ہے -..........

/169