ابنا: ان کا کہنا ہے کہ وہ امریکی سیاست، مالی نظام ، بدعنوانی اور لالچ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ چند سو مظاہرین سے شروع ہونے والی مہم امریکا کے 200 سے زائد شہروں میں پھیل چکی ہے۔نیویارک میں پولیس اور مظاہرین میں جمعے کوتصادم ہوا جس کے بعد کئی افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ فلپائن میں بھی ، آکوپائے وال اسٹریٹ موومنٹ، کے حق میں ریلی نکالی گئی ،جاپان میں بھی درجنوں افراد نے،آکیوپائے ٹوکیو، کے نام سے ریلی نکالی۔آج کینیڈا، اسپین، یونان ، برطانیہ، فلپائن ، نیوزی لینڈ اور آسڑیلیا کی عوام بھی اس سلسلے میں مظاہرے کریں گے۔ آکیوپائے وال اسٹریٹ، تحریک کا منصوبہ ہے کہ وہ گلی گلی احتجاج کرتے براستہ لندن ،سڈنی سے الاسکا جائیں گے، فرینکفرٹ، واشنگٹن اور نیو یارک کا دورہ بھی کریں گے۔ ...........
/110