ابنا: امریکہ میں مشرق وسطی کے امور کے ماہر رابرٹ بار نے دی سایٹ کے ساتھ گفتگو میں ایران کے خلاف سعودی عرب کے سفیر کو قتل کرنے کےامریکی الزام کو مسترد کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایران ہر گز اس قسم کا اقدام نہیں کرسکتا کیونکہ ایران کواس قسم کا اقدام کرنے کی کوئي ضرورت نہیں ہے اس نے کہا کہ امریکہ نے غلط پروپیگنڈہ کے ذریعہ اس معاملے کو بہت بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے امریکی ماہر نے واشنگٹن میں سعودی عرب کے سفیر کے قتل کی سازش کو ایران کے خلاف امریکہ اورسعودی عرب کا مشترکہ و بے بنیاد اور مضحکہ خیز پروپيگنڈہ قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ ایران ہر گز ایسا اقدام نہیں کرسکتا بلکہ امریکہ اور سعودی عرب اپنی اندرونی مشکلات پر پردہ ڈالنے کے لئے عالمی رائے عامہ کو منحرف کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
اس نے کہا کہ یہ بات درست کہ تہران کو امیرکہ اور سعودی عرب پر غصہ ہے کیونکہ انھوں نے اس کے اہم سائنس دانوں کو قتل کیا ہے امریکہ نے ایران کے ایٹمی پروگرام کو اسٹاکس وائرس کے ذریعہ تباہ کرنے کی کوشش کی ادھر سعودی عرب نے بھی متعدد بار امریکہ سے ایران کے ایٹمی پلانٹ پر بمباری کرنے کی درخواست کی ہے امریکی ماہر کا کہنا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب کی ایران کے لاف مشترکہ دشمنی کے باوجود ایران ایسا اقدام نہیں کرسکتا امریکی ماہر کے مطابق امریکہ اور سعودی عرب نے اب ایران کے لاف ایک مشترکہ جھوٹا پروپیگنڈہ شروع کیا ہے اور ان کے دیگر غلط پروپیگنڈوں کی طرح ان کا یہ غلط پروپیگنڈہ بھی ناکام ہوجائےگا۔ ...........
/169