ابنا: مظاہرے کے دوران ہلاک ہونےوالے قبطيوں کي آخري رسومات بھي پر امن طريقے سے ادا نہيں ہوئيں کيونکہ جس وقت جلوس جنازہ ميں شريک قبطي عيسائي اتوار کے واقعے کے ذمہ داروں کي گرفتاري کا مطالبہ کررہے تھے اور مصر کي حکمراں فوجي کونسل کے خلاف نعرے لگا رہے تھے نامعلوم افراد نے جلوس جنازہ ميں شريک لوگوں پر پتھراؤ کيا اور ان پر خالي بوتليں پھينکيں قاہرہ ميں بدامني کي يہ نئي لہر اس وقت شروع ہوئي جب قبطي عسيائيوں نے اتوار کو جنوبي مصر کے اسوان علاقے ميں تخريب شدہ کليسا کي دوبارہ مرمت کے حق ميں قاہرہ ميں مظاہرہ کيا قبطيوں کا يہ مظاہرہ سيکورٹي فورسز اور ان کے درميان خونريز جھڑپوں ميں تبديل ہوگيا اور چھبيس قبطي عیسائي اس واقعے ميں ہلاک ہوگئے -
اس واقعے کے بعد مصر کي فوجي کونسل اور وزير اعظم عصام شرف نے واقعے کي تحقيقات کے لئے ايک تحقيقياتي ٹيم تشکيل دينے کا حکم دے ديا اور اس سے کہا کہ واقعے کے ذمہ داروں کو سخت سزا دي جائے اس درميان مصر کے آئندہ صدارتي انتخابات کے اميدوار محمد سليم العوا د نے کہا ہے کہ قاہرہ کے حاليہ واقعات ميں بيروني عناصر ملوث ہيں سليم العواد نے کہا کہ عيسائيوں کا مظاہرہ پرامن تھا جس ميں مسلمانوں کي بھي ايک خاصي تعداد شريک تھي انہوں نے کہا کہ عيسائيوں کے اجتماع پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرديا - حملہ کرنےوالے فوجي نہيں تھے مصرکے آئندہ صدارتي انتخابات کے اميدوار نے کہا کہ بعض عناصر چاہتے ہيں کہ مصرميں جمہوريت قائم نہ ہوسکے اور ايسي حکومت برسراقتدار نہ آسکے جو عوامي امنگوں کے مطابق اور ان کي منتخب کردہ ہو-
دوسري طرف مصر کے بہت سے فوجي اور سيکورٹي ماہرين نے بھي قاہرہ کے واقعے پر تشويش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ يہ سب کچھ صہيوني حکومت سے وابستہ عناصر نے ہي کرايا ہے مصر کے سيکورٹي کے امور کے ماہر فواد علام نے اتوار کو عيسائيوں کے اجتماع ميں صہيوني ریاست کے عناصر کے شامل ہوجانے کے امکان کے بارے ميں کہاکہ اس واقعے کي منصوبہ بندي کئي ہفتے قبل ہي کرلي گئي تھي اور اس کا مقصد مصري فوجي جوانوں کو اشتعال دلانا تھا -
واضح رہے کہ مصر ميں آئندہ نومبر ميں صدارتي انتخابات ہونےوالے ہيں اس لئے مصر ميں حالات پوري طرح معمول پر بھي نہيں ہيں مصر کے معزول صدر حسني مبارک کا آمرانہ دور ختم ہوچکا ہے جس کا مطلب يہ ہے کہ صہیوني ریاست کا ايک بڑا حامي اب مصر ميں نہيں رہا اس ميں شک نہيں کہ صہيوني ریاست اسي بات کو لے کر مصري عوام ميں اختلاف و تفرقہ پھيلانے کے لئے اپني تمام مذموم کوششوں کو بروئے کار لارہي ہے تاکہ مصر کے انقلابي عوام کے امن و سکون کو جو اسرائيل کے ساتھ مصري حکومت کے ہر طرح کے تعلقات کو منقطع کرلئے جانے کے خواہاں ہيں غارت کرے اور ملک ميں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرے اسي لئے مصر کے سياسي اور دانشور حلقے مصري عوام کو خبردار کررہے ہيں کہ وہ اپني صفوں ميں صہيوني ايجنٹوں کے شامل ہوجانے کي بابت ہوشيار رہيں اور انہيں اپني صفوں ميں شامل نہ ہونے ديں -.....
/169